وزیر مملکت برائے پاور چودھری عابد شیر علی نے گجرات میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا

بدھ 25 اکتوبر 2017 16:35

وزیر مملکت برائے پاور چودھری عابد شیر علی نے گجرات میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن ..
لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے پاور چودھری عابد شیر علی نے گجرات میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا ، جس پر 1966 ملین روپے لاگت آئی ہی،ْ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ نوازشریف کا مشن پاکستان کو لوڈشیڈنگ فری بنانے جا رہا ہے ،ْ 2013 ء میں ملک میں 18,18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جی ٹی روڈز اور موٹر ویز بلاک ہوتی تھیں ،ْ اب لوڈشیڈنگ صرف دو گھنٹے ہے ،ْ (ن) لیگ کی حکومت نے 7500 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے جبکہ 15 نومبر تک پورٹ قاسم منصوبہ سے 660 میگا واٹ بجلی قومی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ،ْ انہوں نے ملک میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل جن میں ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ اسٹیشنز شامل ہیں ،ْ پر این ٹی ڈی سی کے اقدامات کو سراہا اور ان کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس کا بھی اعلان کیا ،ْ انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم اور نندی پور جیسے منصوبے کرپشن کی نظر ہو چکے تھے ،ْ نندی پور کا منصوبہ بھی کمبائنڈ سرکل کے تحت 525 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ کو دے گا ،ْ نیلم جہلم پرویز مشرف کے دور میں شروع ہوا جو آصف علی زرداری کے دور تک اس منصوبہ سے ایک میگا واٹ بجلی بھی سسٹم میں شامل نہ ہو سکی ،ْ مسلم لیگ (ن) عوام کو کرپشن فری منصوبے دے ر ہی ہے ،ْ انہوں نے کہا کہ اگر بجلی کے منصوبوں میں ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو ہر سزا کیلئے تیار ہیں ،ْ کرپشن کا ٹھیکہ دوسری جماعتوں نے لے رکھا ہے ،ْ کرپشن کی یونیورسٹیاں ،ْ ان کے گھر سے شروع ہوتی ہیں اور یہ کرپشن میں اپنے اپنے شعبے کے ڈین ہیں ،ْ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک و قوم کی خدمت کیلئے کام کر رہی ہی،ْ ملک میں لگائے جانے والے منصوبوں کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خود مانیٹر کیا ،ْ صنعتوںمیں لوڈشیڈنگ کو ختم کر دیا گیا ہے، آئندہ سال مارچ تک 12 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں اضافہ کریں گے ،ْ پورے ملک میں ٹرانسمیشن کا نظام بھی بہتر بنایا گیا ہے تاکہ بجلی کی نئی پیداوار کی ترسیل میں رکاوٹ نہ پڑے ،ْ نیلم ،ْ جہلم ٹرانسمیشن لائن پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ،ْ مارچ میں یہ منصوبہ بھی 250 میگا واٹ بجلی قومی سسٹم میں شامل کرے گا جبکہ جون 2018 تک یہ منصوبہ 965 میگا واٹ بجلی مزید قومی گرڈ میں شا مل کرے گا ،ْ دیامیر بھاشا ڈیم پر بھی کام شروع ہو چکا ہے ،ْ کاسا1000 معاہدہ پر بھی دستخط ہو چکے ہیں ،ْ ٹرانسمیشن لائن کا کام جلد شروع ہو گا ،ْ انہوں نے کہا کہ گجرات گرڈ اسٹیشن سے گجرات، گکھڑ منڈی اور ملحقہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ دفن ہو جائے گی ،ْ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے اکٹھے ہو رہے ہیں جبکہ اقتدار عوام نے دینا ہے ،ْ سیاسی جماعتیں (ن) لیگ سے کیوں پریشان ہیں ،ْ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سرخرو ہونگے، ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ہماری حکومت 152 ارب روپے لائی ،ْ ملک میں امن و امان قائم ہو چکا ہے ،ْ کرکٹ بھی بحال ہو رہی ہے ،ْ عمران خان اور کچھ لوگ سول ملٹری تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں ،ْ پاکستان ترقی کر رہا ہے ،ْ 2018ء میں اسی ترقی کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کریں گے ،ْ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں سب سے زیادہ کرپشن ہے ،ْ وہاں سے 6 وزراء کو کرپشن پر نکالا گیا ،ْ عمران خان فیس بک کا وزیراعظم ہے جو ملک میں سیاسی بساط لپیٹنا چاہتے ہیں، ملک کی تقدیر کا فیصلہ عوام 2018ء میں کریں گے ،ْ پاکستان کو انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ فری بنا دیں گے۔