ہری پور میں سٹیل مل کی بھٹی میں گیس بھر جانے سے دھماکا‘ایک مزدورہلاک‘14زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 اکتوبر 2017 13:42

ہری پور میں سٹیل مل کی بھٹی میں گیس بھر جانے سے دھماکا‘ایک مزدورہلاک‘14زخمی
ہری پور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اکتوبر۔2017ء) خیبرپختونخواہ کے ضلع ہری پور میں سٹیل مل کی فرنس میں دھماکے سے مل میں کام کرنے والا ایک مزدور ہلاک اور دیگر 14 جھلس گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مقامی سٹیل مل میں دھماکے سے جھلسنے والے 14 افراد میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مزید کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی آنکھیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ہزارہ ڈویژن کے کسی بھی ہسپتال میں برن وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کو واہ کینٹ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ابتدائی کے مطابق حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں سٹیل ملز کی بھٹی میں گیس بھرجانے کی وجہ سے دھماکا ہوا -

ہری پور میں سٹیل مل کی بھٹی میں گیس بھر جانے سے دھماکا‘ایک مزدورہلاک‘14زخمی

متعلقہ عنوان :