90 کی دہائی میں اُردو زبان کی ترقی و ترویج کا جو خواب میں نے دیکھا تھا۔۔۔ وہ اُردو پوائنٹ کی شکل میں ہوا پورا #JoMeinChahoon

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 25 اکتوبر 2017 00:19

90 کی دہائی میں اُردو زبان کی ترقی و ترویج کا جو خواب میں نے دیکھا تھا۔۔۔ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر ۔2017ء)ایک وقت تھا جب انٹرنیٹ پر اردو زبان میں مواد نہ ہونے کے برابر تھا ۔ ایسے میں  اردو ویب سائٹس کیسے ہوتیں ۔کمپیوٹر رکھنا ایک عیاشی تھا تو انٹرنیٹ تک رسائی اس سے بھی بڑی عیاشی تھی۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ تو کچھ عام ہوا لیکن انٹرنیٹ پر اردو کی قسمت نہ بدلی۔ اردو کی یہی حالت دیکھ کر میں نےا نٹرنیٹ پر ایک  اردو ویب پورٹل بنانے کا خواب دیکھا۔

90 کی دہائی کے آخر میں اس خواب کی تعبیر پانا  کوئی آسان کام نہ تھا۔ اس خواب کی تعبیر پانے کے لیے میں نے 1998 میں ”اردو کارڈز“ کے نام سے ایک ویب سائٹ  بنائی۔
یہ ویب سائٹ  اردو زبان کے سب سے بڑےویب پورٹل  اور پاکستان  کی سب سے بڑی ویب سائٹ بنانے کی طرف پہلا قدم  تھا۔

(جاری ہے)

اردو دان طبقے نے اردو کارڈز کو پزیرائی بخشی تو اس میں شاعری کا اضافہ کر دیا گیا۔

14 اگست 2000 کو اسی اردو کارڈ ز کو اردو زبان کے پہلے ویب پورٹل ”اردوپوائنٹ“ میں بدل دیا گیا۔ اردو پوائنٹ کےآغاز میں اس میں صرف 12 سیکشن تھے۔ یہ ویب سائٹ سادہ طریقے سے اپ ڈیٹ ہوتی تھی۔  اس میں کسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا تھا، سادہ HTMLصفحات کے ساتھ اس سائٹ کوکئی سال چلایا جاتا رہا  لیکن ہمیں جدیدٹیکنالوجی استعمال کرنی تھی ۔

جلد ہی ہم یونی کوڈ پر منتقل ہوگئے۔ اردو پوائنٹ پر نت نئے سیکشنز اور سہولیات متعارف کرائی جاتی رہیں۔مسلسل کوشش اور لگن سے اُردو پوائنٹ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی اُردو ویب سائٹ اور انٹرنیٹ پر اُردو کی پہچان ہے۔میرے اردو زبان کی ترقی و ترویج  کے خواب میں  اُردو پوائنٹ کا اہم کردار ہے۔ آج اُردو پوائنٹ کو اُردو ادب اورصحافت میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔

اسے  انٹرنیٹ پر سب سے بڑے آزاد اخبار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انٹرنیٹ پر  دوسرے  اخبارات کی آن لائن موجودگی کے باوجود ’’روزنامہ اُردو پوائنٹ‘‘ پاکستانی صحافت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اردوپوائنٹ  بین الاقوامی انٹرنیٹ صحافت میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔
میں ہوں علی چوہدری، اور مجھے خوشی ہے کہ اردوزبان  کی ترقی و ترویج کا جو خواب میں نے دیکھا تھا،  وہ اردو پوائنٹ کی شکل میں  پورا ہوا۔#JoMeinChahoon