لاہور میں ایک اور میٹرو ٹرین منصوبے کے آغاز کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 24 اکتوبر 2017 23:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) لاہور میں ایک اور میٹرو ٹرین منصوبے کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی دارلحکومت لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل سے قبل ہی ایک اور میٹرو ٹرین منصوبے کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے لاہور میں بلیو لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ منصوبہ 19 کلومیٹر طویل ہوگا جو لاہور کے کاروباری مراکز کو کور کرے گا۔ تاہم یہ منصوبہ ارنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے بھی زیادہ مہنگا ثابت ہوگا۔ پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 3 کھرب روپے سے زائد کا قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ منصوبے کی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو درخواست بھی دے دی گئی ہے۔
لاہور میں ایک اور میٹرو ٹرین منصوبے کے آغاز کا فیصلہ

متعلقہ عنوان :