نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں، وطن واپس کب آئے گے،اعلان کردیا۔

منگل 24 اکتوبر 2017 23:40

نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں، وطن واپس کب ..
لندن: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق افواہیں کافی دیر سے گردش کررہی تھیں تاہم سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے بیٹے حسن نوازشریف نے نوازشریف کی پاکستان واپیسی سے متعلق بتادیا۔ میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے بیٹے حسن نوازشریف کا کہنا ہے کہ انکی والدہ کوطبیعت خراب ہونےپراسپتال لایاگیا تاہم نوازشریف یہاں سےپاکستان جانے کے لیے ہی گئےہیں وہ واپس نہیں آئیں گے۔ حسن نواز شریف نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نوازمزید2 دن اسپتال میں رہ سکتی ہیں انکے خون کےٹیسٹ ہوئے ہیں جبکہ انکے وائٹ سیل کم ہوگئےہیں۔

متعلقہ عنوان :