بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری، 2 شہری شہید، 5 زخمی

muhammad ali محمد علی منگل 24 اکتوبر 2017 23:12

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری، 2 شہری ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے باعث 2 شہری شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے باعث 2 شہری شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی فوج نے وادی لیپا کے نوکوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کے حملے کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کی توپیں خاموش کروا دیں۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 4 بھارتی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔