ملک کے دیگرحصوں کی طرح بلوچستان کے عوام کوسفرکی بہترسے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین محمد مزمل قریشی کی کوئٹہ نواحی علاقے کچلاک میں مغربی بائی پاس کے منصوبے کے معائنے کے موقع پرگفتگو

منگل 24 اکتوبر 2017 23:00

کوئٹہ۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین محمد مزمل قریشی نے کہاہے کہ حکومت کی اولین ترجیحی ہے کہ بلوچستان میں شاہراہوں کے منصوبے کے اپنے مقررہ وقت میں مکمل کیئے جائیں تاکہ صوبے میں جاری ترقی کاعمل بلاتعطل جاری رہے سکے ۔ان خیالات اظہارانہوںنے کوئٹہ نواحی علاقے کچلاک میں مغربی بائی پاس کے منصوبے کے معائینے کے موقع پرکیا۔

رکن قومی اسمبلی محمد مزمل قریشی نے اس موقع پرکہاکہ ملک کے دیگرحصوں کی طرح بلوچستان کے عوام کوسفرکی بہترسے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ایف ڈبلیو او کے پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمد فرقان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کو کچلاک بائی پاس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس منصوبے پرکام کاآغاز اگست 2017 میں کیاگیااورنومبر2018 میں یہ منصوبہ مکمل کرلیاجائے گا۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایاگیاکہ اس منصوبے پر 2 ارب 74 کروڑروپے لاگت آئے گی ۔کچلا ک بائی پاس منصوبے کے دورے کے موقع پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے دیگراراکین مولاناقمرالدین ،سیلم الرحمن ،نسیمہ احمد پانیزئی،انجینئر حمید اللہ حق،شبیرعلی ،نذراحمد ،سردار محمد ،جعفرخان اوراین ایچ اے کے حکام بھی موجودتھے۔