بلو چستان کابینہ کے ا جلاس میں بولان میڈیکل کالج کو میڈیکل سائنسز کا درجہ دے دیا گیا، صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کی پریس کانفرنس

منگل 24 اکتوبر 2017 23:00

کوئٹہ۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلو چستان کابینہ کے ا جلاس میں بولان میڈیکل کالج کو میڈیکل سائنسز کا درجہ دے دیا گیا ہے ،وزیر اعلیٰ ٰہاؤس میں بلوچستان کی مخلوط حکومت میں شامل پارلیمانی لیڈران کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہو ئے صو بائی و زیر صحت رحمت صالح بلوچ کا کہنا تھا کہ بی ایم سی کالج میڈیکل سائنسز کا درجہ ملنے کے بعد نہ صرف صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ اس اقدام سے صوبے میں میڈیکل کے شعبے میں انقلابی تبدیلی آئے گی ،انہوں نے بتایاکہ یہ مسئلہ 2002 سے حل طلب تھا جو آج کابینہ کی منظوری سے حل ہو گیاہائیر ایجوکیشن کمیشن جیسے دیگر صوبوں کو فنڈز دیتا ہے اسی طرح بلوچستان کو بھی فنڈز ملیں گے،صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کا کہنا تھا کہ 2013سے قبل صحت شعبے بری طرح متاثرتھے آج بلو چستان کے علا قوں میں عوام کو صحت کی سہو لیا ت فراہم کر رہے ہیں اس موقع پرصو بائی و زیر پا رلیمانی امور رضا بڑیچ نے کہا کہ ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں اور میڈیکل کالج کو میڈیکل سائنسز یونیورسٹی کا درجہ ملا،مستقبل میں بلوچستان کو ملک میں رول ماڈل صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔