عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کر ینگے،ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی

منگل 24 اکتوبر 2017 23:00

ہرنائی ۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی نے کہاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کر ینگے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید بھی انکے ہمراہ ڈی سی نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کا او پی ڈی ادویات کا مین اور سب سٹورز ، ایکسرے لیبارٹری ڈینٹل یونٹ اور ڈسپنری کا معائنہ کیا جبکہ ڈی ایچ او نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ضلع ہرنائی کے دور دراز علاقوں کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولیتں فراہم کرنے کیلے عملی اقدامات کررہی ہے، ڈاکٹرز اور ہسپتالوں کا دیگر عملہ مریضوں کی خدمت عباد ت سمجھ کرکریں فرائض میں غفلت او رکوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے وارڈ میں مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولتوں مفت ادویات کی فراہمی ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی حاضری بھی چیک کی ڈی ایچ او نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت ضلع میں داکٹرز اور پیرامیڈیکس کے خالی اسامیوں اور ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی کی وجہ سے درپیش مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگا کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے دی ایچ او کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت ضلع میں ڈاکٹرز کے خالی اسامیوں کے حوالے سے تحریری طورپر لیکھا جائے گا اور اس سلسلے میں سیکرٹری ہیلتھ سے رابطہ کرونگا ۔