لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

منگل 24 اکتوبر 2017 23:00

لاڑکانہ ۔24اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش اور مطلوب 7 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اللہ آباد پولیس نے ایئر ویز کے قریب جرائم کے ارادے سے کھڑے ملزمان سے مقابلہ کرکے دو ملزمان غلام حسین عرف غلام عمر کورائی اور عرفان کورائی کو پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار دونوں ملزمان سنگین نوعیت کے مقدمات میں پہلے ہی روپوش اور مطلوب تھے۔

دوسری جانب ولید پولیس نے دوران چیکنگ بس ٹرمینل کے قریب ملزم علی بخش عرف پپو کھوکھر کو پسٹل اور گولیوں سمیت، دڑی پولیس نے بیت المال کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم پیرل ابڑو کو پسٹل، گولیوں اور چرس سمیت، باڈہ پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری ملزم مسعود عرف مقصود گاڈہی کو، رحمت پور پولیس نے دوران چیکنگ ملزم ساگر عرف مقصود کھوکھر کو آدھا کلو چرس سمیت اور نو ڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم امداد چنو کو شراب کی چار بوتلوں سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف ایسے مقدمات بھی درج کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو شاباشیں دیتے ہوئے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :