درگاہ شاہ محمد لدانی کی سہ روزہ سالانہ عرس تقریبات کا آج سے آغاز ہو گا

منگل 24 اکتوبر 2017 23:00

سکھر۔24اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) چار سو سالہ قدیم درگاہ شا ہ محمد لدانی کی سہ روزہ سالانہ عرس تقریبات کا آغاز 25اکتوبر (آج) ہو گا، عرس تقریبات کا افتتاح رکن قومی اسمبلی منور وسان مزار مبارک پر چادر چڑھا کر کیںگے، تقریبات کے دوران ملاکھڑو، نمائش، سیمت دیگر پروگرامات منعقد کیے جائیں گے، جبکہ صوفیانہ کلام کی محفل ، سمیت دیگر پروگرامات ترتیب دیے گئے ہیں جن میں سندھ پنجاب کے فنکار حصہ لیں گے۔