سکھر میں ربیع الاول جشن عید میلاد النبیﷺ کی ابتدائی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا

منگل 24 اکتوبر 2017 23:00

سکھر۔24اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) سکھر میں ربیع الاول جشن عید میلاد النبیﷺ کی ابتدائی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس سلسلے میں میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر کا اجلاس صدر محمد یاسین سعیدی کی زیر صدارت تنظیم کے دفتر میںہوا، جس میں جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی، حاجی تسنیم احمد، ڈاکٹر نیاز احمد حسینی، محمد علی، محمد صابر، محمد حسین حسینی، احمد رضا شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ماہ ربیع الاول میں جشن عید میلاد النبی کی ابتدائی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف امور کی انجام دہی کیلئے اراکین اور سینئر کارکنوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیکر ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے صدر حاجی یاسین سعیدی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول عید میلاد النبی سے قبل شہر میں جاری ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں، ربیع الاول کی تیاریوں، انتظامات، جلسے، جلوس، ریلیوں اور محافل کی سیکیورٹی سے متعلق ڈویژنل ، ضلع انتظامیہ اور میئر سکھر جلد اجلاس طلب کرے تاکہ ماہ ربیع الاول میں بہتر انتظامات کئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :