انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی کے زیرِ اہتمام شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس

منگل 24 اکتوبر 2017 23:00

سکھر۔24اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی کے زیرِ اہتمام شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے تعاون سے تجرباتی بنیاد پر سیکھنے کا عمل کے عنوان پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا مقصد تجرباتی بنیادوں پر سیکھنا، تخلیق اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کرنا تھا۔

کانفرنس کا افتتاح انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے صدر طالب ایس کریم ، کانفرنس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید عرفان حیدر ، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے پرووائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ اور کانفرنس کے آرگنائزر ڈاکٹر محمد عابد علی نے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ نے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس سیکھنے کا ایک نادر موقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی قیادت میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور جدید خطوط پر استوار اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنے طلبہ و طالبات کو جدید تعلیم فراہم کررہی ہے۔ اس کانفرنس میں دنیا کے نامور محققین نے اپنے مقالے پیش کیئے۔ جن میں ڈاکٹر بھوانی، ڈاکٹر شازیہ، ڈاکٹر محمد رضوان، ڈاکٹر اطہر اخلاق، ڈاکٹر عنبر رضا، ڈاکٹر میمن، ڈاکٹر سیمی جمالی، ڈاکٹر روبینہ حسین، ڈاکٹر نصیرالدین محمود، ڈاکٹر غلام علی ملاح و دیگر شامل تھے۔ طالب ایس کریم نے کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کرنے پر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور و دیگر اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :