عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہمی کے منصوبوں میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، کمشنر سکھر ڈویژن

منگل 24 اکتوبر 2017 23:00

سکھر۔24اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عثمان چاچڑ عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہمی کے منصوبوں میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ ہوچکا ہے کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے دربار ہال میں ضلعی اور صوبائی ترقیاتی اسکیموں ، کیڈٹ کالج خیرپور، میونسپل معاملات اور سول اسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد نواز سوہو، اے ڈی سی ون محمد عثمان خالد، روڈز، پبلک ہیلتھ، ایجوکیشن ورکس، صحت، میونسپل، کیڈٹ کالج، بلڈنگ اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر محمد عثمان چاچڑ نے کہا کہ صوبے بھر میں جاری ترقیاتی اسکیمیں اہمیت کی حامل ہیں عوامی مسائل حل کرنا اور ان کو سرکاری سطح پر بنیادی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر وں کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی تیز کریں اور مقررہ وقت پر اسکیموں کو مکمل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ ترقیاتی اسکیموں کے سلسلے میں تحریری طور پر تمام تر تفصیلات کو یکجا کیا جائے انہوں نے آئی ایس او سرٹیفیکیٹ اور کاموں کے کلینڈر بنانے کی ضروررت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بریفنگ اجلاس میں نقشہ جات کی مدد سے بریف کیا جائے اجلاس میں شریک افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مفادات کی تمام اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ سندھ حکومت کے استعمال ہونے والے وسائل کا عوام کو فائدہ حاصل ہو۔ اجلاس میں تمام شریک افسران نے ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔دریں اثناء کمشنر سکھر محمد عثمان چاچڑ نے شاہ حسین بائی پاس پل کی تعمیری کام کا جائزہ لیا اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔اس کے علاوہ خیرپور کیڈٹ کالج کی تعمیری کام کا جائزہ لیاجہاںان کو پی ڈی کیڈٹ کالج کرنل تنویر حیدر نے کمشنر سکھر کو کالج کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا

متعلقہ عنوان :