کمشنر سکھر محمد عثمان چاچڑ کا ڈپٹی کمشنر و دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ خیرپور میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال خیرپور کا دورہ

منگل 24 اکتوبر 2017 23:00

سکھر۔24اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) کمشنر سکھر محمد عثمان چاچڑ نے ڈپٹی کمشنر محمد نواز سوہو اور انتظامی افسران کے ہمراہ خیرپور میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال خیرپور کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے اسپتال کے تمام شعبوں میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں مریضوں سے تفصیلات حاصل کی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹرجعفر سومرو نے کمشنر سکھر کو سول اسپتال خیرپور میں ترقیاتی کام، ادویہ، ڈاکٹرز اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی کمشنر سکھر نے ایم ایس کو ہدایت کی وہ انتہائی نگہداشت سمیت تمام شعبوں اور وارڈوں میں مستند اور قابل ڈاکٹروں سمیت عملے کی تعیناتی کو یقینی بنائیں انہوں نے ڈاکٹروں کی کارکردگی اور مہارت کے حوالے سے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔