ضلع سکھر میںبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت گھر گھر سروے کا کام منظم انداز میںہو رہا ہے، ضلعی کوارڈینیٹر

منگل 24 اکتوبر 2017 23:00

سکھر۔24اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) ضلع سکھر میںبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام( بی آئی ایس پی) کے تحت گھر گھر سروے کا کام بہت منظم انداز میںہو رہا ہے،یہ سروے ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے ٹیبلٹس کے ذریعے کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع سکھر میںجدید ٹیکنالوجی (Tablets)پر یہ سروے کیا جا رہا ہے ،یہ بات BISPکے ضلع کوارڈینیٹر محمد موسی تنیونے منگل کے رو ز سکھر پریس کلب میں ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سکھرذوالفقار ابڑو، قربان عباسی ،ہدایت اللہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں بتائی، انہوں نے مذید بتایا کہ 200سے زائد مرد و خواتین کا تربیت یافتہ عملہ ضلع بھر میں کام کر رہا ہے، ضلعی کورڈینیٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سروے ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے خاندان کے تمام افراد کا انداراج کرائیں ، یاد رہے کہ یہ سروے وفاقی حکومت کی زیر نگرانی ہو رہا ہے اور پاکستان کا نامور ادارہ AASA Consulting سندھ میںیہ سروے کنڈکٹ کر رہا ہے، مذکورہ ادارہ نے یہ واضح کیا ہے کہ اس سروے میں عوام سے کوئی پیسہ نہیں لیا جا رہا ہے اور نہ ہی لوگ کسی ایجنٹ مافیہ یا کسی بھی فرد کو رشوت دیں،سروے ٹیمیں جن گھروں میں نہ پہنچ سکیں وہ لوگ تحصیل یا ڈسٹرکٹ آفس میں فوری اطلاع دیں، ’’بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام گھر گھر سروے ‘‘ کاکام جولائی 2017 سے سکھر میںشروع کیا گیا تھاجو اب تک 75فیصد مکمل کیا جا چکا ہے، بقایہ 25فیصد کام آئندہ ماہ نومبرتک مکمل ہو جائیگا۔