سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے نئی متفرق درخواست

ْ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو کالعدم قرار دے کر درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا

منگل 24 اکتوبر 2017 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے ایک نئی متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو کالعدم قرار دے کران کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیاجائے ، یادرہے کہ سابق وزیر اعظم کی جانب سے نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے اور پانامہ فیصلے پر نظر ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرنے کی درخواست دائرکی تھی جورجسٹرارآفس نے اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی گزشتہ روز میاں محمد نوازشریف کیخلاف تین نیب ریفرنس کویکجا کرنے کی درخواست مسترد کئے جانے کے خلاف نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے منگل کو چیمبراپیل دائرکرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ریفرنسز کویکجا کرنے کی درخواست کونمبرالاٹ کرکے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔