پولیس نے کچھوے کا گوشت فروخت کرنے والے2افراد کو پکڑ لیا، قبضے سے کئی من گوشت برآمد

منگل 24 اکتوبر 2017 22:45

پولیس نے کچھوے کا گوشت فروخت کرنے والے2افراد کو پکڑ لیا، قبضے سے کئی ..
ملتان: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) ملتان میں پولیس نے پولیس نے چینیوں کو فروخت کرنے کیلئے 50 کلو کچھوؤں کا گوشت برآمد کرکے 2افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے خانیوال میں محکمہ وائلڈ لائف نے پولیس کی مدد سے 2افراد کو گرفتار کرلیا جو کچھوؤں کو پکڑ کر انکا گوشت چینی ریسٹورنٹ میں فروخت کرتے تھے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق دونوں افراد کچھوؤں کو پہلے پکڑتے تھے بعدازاں انکو ذبح کرکے گوشت مختلف چینی ہوٹلز میں فروخت کرتے تھے تاہم پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے50 کلو کچھوے کا گوشت بھی برآمد کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :