دوست محمد کھوسہ نے شریف فیملی اور لیگی رہنماؤں کی جانب سے رابطوں کی تصدیق کردی

منگل 24 اکتوبر 2017 22:40

دوست محمد کھوسہ نے شریف فیملی اور لیگی رہنماؤں کی جانب سے رابطوں کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعلی پنجاب اور ن لیگ کے ناراض رہنما دوست محمد کھوسہ نے شریف فیملی اور لیگی رہنماؤں کی جانب سے رابطوں کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئیانھوں نے بتایاکہ شریف خاندان کے اہم رکن اور کچھ سیاسی دوستوں نے رابطے کیے لیکن والد صاحب اور انہوں نے صاف انکار کردیا۔

(جاری ہے)

دوست محمد کھوسہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بھی عندیہ دے دیا۔ان کاکہناتھاکہ شریف برادران مشکل وقت میں ذوالفقار کھوسہ کا کندھا ڈھونڈتے ہیں،ہمارے دکھوں میں ساتھ نہیں چلے، مزید دھوکا نہیں کھائیں گے۔دوست محمد کھوسہ نی بتایاکہ زرداری صاحب سے ملاقات ہوئی ہے،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا حتمی اعلان ذوالفقار کھوسہ نومبر میں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :