چاغی،لاغاپ میں بس وٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ، 6 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

منگل 24 اکتوبر 2017 22:40

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) بلوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین کے علاقے لاغاپ میں بس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ، 6 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دالبندین کے علاقے لاغاپ میں کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس اور مخالف سمت سے آنے والی ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق جبکہ درجنوں سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ، زخمیوں کو فوری طور پر دالبندین ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے ۔

حادثے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام طبی اور نیم طبی عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے تاہم زخمیوں کی زیادہ تعداد کے باعث انہیں دوسرے علاقوں کو بھجوانے کے لئے ایمبولینسز کی کمی کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں مزید کاروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :