پی آئی اے نے امریکا کے لیے اپنی پروازیں بند کردی

منگل 24 اکتوبر 2017 22:24

پی آئی اے نے امریکا کے لیے اپنی پروازیں بند کردی
کراچی: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے امریکا کے لیے پروازیں بند کردیں۔ تفصیلات کے مطابق 28 اکتوبرسےامریکا کیلیے پی آئی اےکی پروازیں نہیں چلیں گی جبکہ امریکا جانے کے لیے نئی بکنگ بھی نہیں کی جارہی۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ائی اے کےمطابق پرانی بکنگ کروانےوالےمسافروں کوہرممکن سہولت فراہم کررہےہیں جبکہ مسافربغیرکسی کٹوتی کےاپنی رقم واپس لےسکتےہیں۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے امریکا کیلیے پروازیں بندکرنےکاحتمی فیصلہ کرلیا ہے اور ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ امریکا کیلیے فلائٹ آپریشن بندکےبجائےمعطل سمجھاجائے۔ مزید یہ کہ نیویارک کےلیےپی آئی اے کی آخری پرواز27 اکتوبرکوروانہ ہوگی اور نیویارک سے28اکتوبرکوآخری پروازپی کے712لاہورروانہ ہوگی

متعلقہ عنوان :