ہاتھ دھونے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے عالمی دن کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں تقریب

منگل 24 اکتوبر 2017 22:10

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء)ہاتھ دھونے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے عالمی دن کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں تقریب منعقد ہوئی۔سینٹر میں مقیم بچوں کو ہاتھ صاف رکھنے کے بارے میں خصوصی لیکچر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن آفیسر فرحت جبیں،محمد شاہد،ام نورین،شمع الیاس اوردیگر بھی موجود تھے۔آگاہی تقریب کے دوران بچوں نے صابن سے ہاتھ دھو کر دن کو منانے کے تقاضے پورے کئے۔دریں اثناء سرکاری ہسپتالوں میں بھی ہینڈ واشنگ کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئیں۔