بورے والا، نجی سکول کے طلبہ کا اعزاز

منگل 24 اکتوبر 2017 22:10

ْ بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء)دی سٹی آف ایجوکیشن کا ایک اور بڑا اعزاز،الائیڈ سکول کے طالبعلم نے اسلام آباد میں ہونیوالے میتھ کے ذہنی آزمائش کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی،دیگر تین پوزیشنیں بھی الائیڈ سکول کے طلباء و طالبات نے حاصل کیں،تفصیلات کے مطابق کینکن انٹر نیشنل میتھ ذہنی آزمائش کے مقابلے گذشتہ روز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئے جس میں الائیڈ سکول کینال کیمپس بورے والا کے کلاس ہشتم کے منتخب طلباء و طالبات سمیت ملک بھر سے ذہین طلباء و طالبات نے شرکت کی، ریاضی(میتھ)کے ان ذہنی آزمائش کے کوئز مقابلوں میں الائیڈ سکول بورے والا کے ہونہار طالبعلم علی حارث چشتی نے کیٹیگری 6میں یہ آل پاکستان مقابلہ جیت لیا جبکہ اسی سکول کے محمد عبداللہ نے کیٹیگری5میں دوسری،کیٹیگری4 میں محمد مزمل اور کیٹگری 6میں بھی اسی سکول کی طالبہ وانیہ سلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف دی سٹی آف ایجوکیشن کا اعزاز برقرار رکھا بلکہ اپنے ادارے کا نام بھی روشن کیا ،ان مقابلوں میں ملک بھر کے 61منتخب کردہ طلباء و طالبات نے شرکت کی ،اس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے طالب علم حارث علی چشتی 17دسمبر کو7روزہ تعلیمی دورے پر امریکہ روانہ ہو ںگے جہاں وہ بین الاقوامی کینکن انٹر نیشنل میتھ کوئز چیمپئین شپ میں حصہ لیں گے ۔