عوام کو نامیاتی اجزاء سے پاک سبزیوں کی فراہمی کے لیے کچن گارڈننگ کا فروغ وقت کا ناگریز تقاضا ہے،محبوب احمد

منگل 24 اکتوبر 2017 22:10

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محبوب احمد نے کہا ہے کہ عوام کو نامیاتی اجزاء سے پاک سبزیوں کی فراہمی کے لیے کچن گارڈننگ کا فروغ وقت کا ناگریز تقاضا ہے۔انہوں نے یہ بات ڈی سی کمیٹی روم میں ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی اور ٹاسک فورس سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر چوہدری غلام رسول موجود تھے۔

اے ڈی سی جی نے کہا کہ نامیاتی مادوں کے بے دریغ استعمال سے سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ موجود رہتا ہے۔لہذا عوام کو صاف ستھری سبزیوںکے لیے کچن گارڈننگ کو ترویج دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایاگیا کہ کچن گارڈننگ سکیم کے تحت اب تک 2900سپڈکٹس فروخت کی جاچکی ہیں جن میں 8مختلف امسال کپاس کی فصل کا ٹارگٹ3فی صد زائد ،گنے کا 24فی صداور چاول کی فصل کا 17فی صد سے زائد حاصل کیا گیا ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 193دیہاتوں کے 204کاشت کاروں کو کپاس کا مفت بیج فراہم کیا گیا جبکہ 33فی صد سبسڈی پر 22کاشت کار وں میں 220کلوگرام مختلف دالوں کے بیج فراہم کیے گئے ہیں جن کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ مارکیٹ میں زرعی ادویات ،کھاد اور بیج وافر مقدار میں موجو د ہے جبکہ کھاد فکس پرائس سے بھی کم نرخ میں دستیاب ہے ۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ امسال ایکسٹینشن سروس کے تحت 4ہزار سے زائد مٹی کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاچکا ہے۔اے ڈی سی جی نے ہدایت کی کہ رجسٹرڈ شدہ کسان کارڈ کے اجراء کے عمل پر فوری کام کیا جائے۔