ضلع بھر میں محکمہ تعلیم کی 45سکیمیں مکمل کی جائیں گی،ڈپٹی کمشنرلیہ

منگل 24 اکتوبر 2017 22:10

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) مالی سال 2017-18کے دوران ضلع بھر میں محکمہ تعلیم کی 45سکیمیں مکمل کی جائیں گی جس پر 11کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی ترقیاتی سکیموں کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی ۔اس موقع پر سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی ،ڈی او تعلیم سرفراز احمد ،ذوالفقار سہرانی ،مہرعبدالمجید،ڈی ڈی فنانس عرفان انجم موجود تھے۔

اجلاس میں بتایا گیاکہ خطرناک سکول عمارتوں کی 7آئی ٹی لیب کی 19مسنگ فسیلٹیزکی 13اور سکول اپ گریڈیشن کی سکیم کے لیے ٹینڈر نکالے جارہے ہیں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مالی سال 2016ء کے دوران خطرناک عمارتوں کی 78سکیموں کو بچت کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔اسی طرح اضافی کمروں کی 7،آئی ٹی لیب کی 24،مسنگ فسیلٹیز کی 31،اپ گریڈیشن کی 4جبکہ سیلاب سے متاثرہ کی 11سکیمیں مکمل کی جائیںکی گئیںہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرواجد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبوں کو ٹائم فریم میں مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کا تعلیمی حرج نہ ہو۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع سطح پر ای لائبریری اور ڈیجیٹل ریسورس سنٹر قائم کیا جائے محکمہ کی تمام ترمعلومات یکجا کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :