حکومت پنجاب صاف پانی پراجیکٹ سے عوام کو بلاامتیاز مستفید کیا جائے گا،مہراعجاز احمد اچلانہ

منگل 24 اکتوبر 2017 22:10

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) حکومت پنجاب صاف پانی پراجیکٹ سے عوام کو بلاامتیاز مستفید کیا جائے گا ،پراجیکٹ کو خدمت سمجھ کر مکمل کریں گے،یہ بات صوبائی وزیر اقدامات براے قدرتی آفات مہراعجاز احمد اچلانہ نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں صاف پانی پراجیکٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر صاف پانی پراجیکٹ کے ریجنل مینجر طارق محمود بیگ ،ڈسٹرکٹ کیمونٹی موبلائزیشن آفیسر مدثر علی ندیم ،ڈسٹرکٹ انجینئر محمدزبیر جوئیہ نے بریفنگ دی،صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام چکو ک کا سروے جلدازجلد مکمل کرکے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا عمل شروع کیا جائے،انہوں نے کہا کہ پلانٹس کی تنصیب کے لیے موذوں جگہ کا انتخاب کیا جائے تاکہ لوگوں کو پانی کے حصول کے لیے دقت نہ ہو اور تمام آبادی اس سہولت سے یکساں طور پر مستفید ہو سکے،انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی سے سنجیدہ لوگوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ مسلئہ کو فوری طورپر حل کیا جاسکے،صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم سی کی حدود میں آنے والے چکوک کو بھی اس پراجیکٹ کا حصہ بنایا جائے ،انہو ں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے عوام کو صاف پانی میسر ہو گا اور وہ مختلف وبائی و دیگر امراض سے محفوظ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :