ڈرگ انسپکٹرز جعلی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل سٹورزکے خلاف کاروائیوں کے دائرہ کار کو مزید بڑھائیں،ڈپٹی کمشنرخانیوال

منگل 24 اکتوبر 2017 22:10

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ڈرگ انسپکٹرز جعلی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل سٹورزکے خلاف کاروائیوں کے دائرہ کار کو مزید بڑھائیں اور ایسے عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرکے سخت ایکشن لیا جائے کیونکہ یہ گھنائونا کاروبار کرنیوالے لوگ انسانی جانوں کے کھلے دشمن ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہو ںنے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد ملک ‘سیکرٹری بورڈ انیلہ وسیم سمیت فارماسسٹوں اور ممبران بورڈ و ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ڈرگ انسپکٹروں کے اچانک معائنہ جات کے دوران عطائیوں سمیت نان رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کے 22کیسز بورڈ کے رو برو برائے سماعت پیش کیے گئے ‘7 کو ڈرگ کورٹ بھجوایا گیا جبکہ 15کیسز میں وارننگ دی گئی اور 7کیسز غیر حاضر ہونے پر آئندہ اجلاس کے لیے التواء میں رکھے گئے ۔ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ عطائیوں اور غیر قانونی میڈیکل سٹوروں کیخلاف ضلع بھر میں کریک ڈائون تسلسل کیساتھ جاری رکھا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :