خانیوال‘جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے،ڈی پی او

منگل 24 اکتوبر 2017 22:10

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء)جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے ‘جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر سخت ایکشن لیا جائیگا ۔ ڈی پی او زاہد نواز مروت نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو سختی سے تنبہہ کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں کیونکہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں ۔

انہو ںنے کہاکہ موثر او رمربوط حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اگر کوئی ایس ایچ ا وکرائم کنٹرول کرنے میں ناکام رہا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ڈی پی ا ونے بتایا کہ رواں ماہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھی پولیس نے معمول کے مطابق کریک ڈائون کیا اور سنگین مقدمات اور اور دیگر جرائم میں ملوث 315مجرمان اشتہاری گرفتا رکیے گئے جن میں اے کیٹگری کے 41اور بی کیٹگری کے 274مجرمان اشتہاری شامل ہیں جبکہ 73منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5کلو سے زائد چرس اور 2300لٹرز شراب برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کیا گیا اس طرح ناجائز رکھنے پر 49مجرمان کو گرفتا کرکے ان کے قبضہ سے 10بندوقیں ‘5ریوالور‘26پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہاکہ خانیوال ہر صورت امن کا گہوارہ بنایا جائیگا تمام شہری پولیس کا ساتھ دیں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا ۔