ْ افواہ ساز فیکٹریاں حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے پر خود بندہوجائیں گی، سکندر حیا ت بوسن

منگل 24 اکتوبر 2017 22:10

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر زرا عت و فو ڈ سکیو رٹی حا جی سکندر حیا ت بو سن نے کہا ہے کہ افواہ ساز فیکٹریاں حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے پر خود بندہوجائیں گی جولوگ ہمارے خلاف سازشیں کرررہے ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں ،حکومت نے عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے جدید دور کی جدیدڈو لفن فورس کا قیا م ملتان کیلئے اعزا ز کی بات ہے، جدید خطو ط پر ٹر یننگ حا صل کر نے وا لے ڈو لفن فو رس کے جو ان دیا نت دار ی اور خد مت کے جذ بے کے ساتھ فر ائض انجا م دیں گے تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مل سکے موئثر کنٹرو ل ،اسٹر یٹ کر ائم کے خاتمے سے خا طر خوا ہ تبد یلی آ ئے گی جس سے عوام کا پولیس بار ے تا ثربہتر ہو گا ڈولفن فو رس کا آ غاز 1993 ء میں تر کی سے ہواتھا ،انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ریونین کونسل نمبر86میں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ، ممبر صو با ئی اسمبلی حاجی شوکت حیات بوسن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شر یف کے وژ ن کے تحت ملتان میں ڈو لفن فو رس کا قیا م عمل میں لایا گیا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کوبہترین سہولیات دینے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں،ہم نے مرداں پور،اعلم پور میںدوارب روپے سے زائد کے ترقیاتی کام کروارہے ہیں تاکہ عوام کوریلیف ملے عوام کی خدمت کاتہیہ کررکھاہے، آ ج نو جو انو ں کو رو زگار کی فر اہمی اور شہر یو ں کو لا ء اینڈ آ رڈر ،انصا ف کے تقا ضے پو رے کر نے کا انتظا م کیاجارہاہے ، اس موقع پرچیئرمین یوسی 86ملک عبدالحمیداوبھاہ، شوکت گاگرہ ،میاںمحمدطارق،ملک عامربپی،مظفراٹھنگل،ملک برخوارداربچہ،ملک مشتاق کالرو،راناوحیدمصطفی،مجاہدسندیلہ،اقبال شیخانہ سمیت دیگرنے اس موقع پر خطاب کیا۔