41جونیئر انجینئرز /سب ڈویژنل آفیسرز کی خالی آسامیوں پر تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری

منگل 24 اکتوبر 2017 22:10

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے نئے بھرتی ہونے والے 41جونیئر انجینئرز /سب ڈویژنل آفیسرز کی خالی آسامیوں پر تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

میپکو ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی کے منتظر ایس ڈی اوایم علی طاہر کو سٹی سب ڈویژن ملتان، فیضان احمد شیخ کو اسسٹنٹ منیجر پروکیورمنٹ میپکو ہیڈ کوارٹر، غلام مصطفی مجاہد کو آپریشن سب ڈویژن علی پور، فرحان یونس کو شاہ رکن عالم سب ڈویژن ملتان، جنید اقبال کو علی پور سادات سب ڈویژن شجاع آباد، مطاہر افضل بھٹہ کو جلال پور پیروالہ سب ڈویژن، امبر فاطمہ کو اسسٹنٹ منیجر کنٹریکٹ مینجمنٹ میپکو ملتان، نرجس بانو کو اسسٹنٹ منیجر میپنگ میپکو پلاننگ، عمیر ظفر کو سیکنڈسب ڈویژن میاں چنوں، محمد عمران کو چوک اعظم سب ڈویژن لیہ، شاہد اقبال کو خان گڑھ سب ڈویژن، کامران الیاس کو کبیروالہ سب ڈویژن، عمر فاروق کو فتح پور سب ڈویژن لیہ، محمد خالد کو فرسٹ سب ڈویژن خان گڑھ، رضا اللہ کو جتوئی سب ڈویژن، فیصل کریم کو شہر سلطان سب ڈویژن، احمدعلی کو آپریشن سب ڈویژن شادن لنڈ، جانی خان کو آپریشن سب ڈویژن وہوا، مس عروج کو ایس ڈی او کسٹمرسروسز سنٹر میپکو سرکل رحیم یار خان، محمد اویس کو کو مدرسہ سب ڈویژن، محمد جواد کو فاضل پور سب ڈویژن، شیرازخان کو خیرپورسادات سب ڈویژن علی پور، بلاول قادر کو مدینہ ٹائون سب ڈویژن بوریوالہ، مس عندلیب کو ایس ڈی او اے ٹی بی میپکو سرکل بہاولپور، عاصم شاہ کو اسسٹنٹ منیجر ٹرانسمیشن میپکو سب ڈویژن مظفرگڑھ، ذیشان بشیر کوشاہ صدر دین سب ڈویژن ڈی جی خان، مس سویرا خورشید کو ایس ڈی او اے ٹی بی میپکو سرکل ڈی جی خان، فرحان حمید کو مختارآبادسب ڈویژن حاصل پور، احسن نیاز کو سیکنڈسب ڈویژن دنیاپور، وقار علی کو فرسٹ سب ڈویژن ڈاہراں والا، محمد مہیب کو سیکنڈسب ڈویژن بہاولنگر، مقصودعلی کو سیکنڈسب ڈویژن پاکپتن، مہدی رضا راجپوت شیخ کو قصبہ گجرات سب ڈویژن، سلمان شوکت کو رورل سب ڈویژن خانپور، عروج لیاقت کو اسسٹنٹ منیجر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ میپکو ملتان، سنیل پال کو شاہ مرادسب ڈویژن ساہیوال، محمد ذیشان کو سول لائن سب ڈویژن ساہیوال، ابرار افراسیاب کو جناح سب ڈویژن رحیم یار خان، سلمان بچہ کو چنی گوٹھ سب ڈویژن ، صلاح الدین ثانی کو اربن سب ڈویژن لودھراں اور ظفریاب حسن کو اسسٹنٹ منیجر ٹیکنیکل پروٹیکشن میپکو جی ایس او ساہیوال سرکل تعینات کیاہے ۔