موٹرسائیکلسٹ اورسیاح محمد اقبال گھانگلہ ڈیرہ اسماعیل خان میں آزادی ریلی سے جاملے

منگل 24 اکتوبر 2017 22:10

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء)ملتان کے موٹرسائیکلسٹ اورسیاح محمد اقبال گھانگلہ ساتھیوں سمیت ڈیرہ اسماعیل خان میں آزادی ریلی کے شرکاء سے جاملے۔ایک روز میں پونے تین سو کلومیٹر کاسفر طے کیاگیا ہے۔گزشتہ روزملتان سے تعلق رکھنے والے موٹرسائیکلسٹ اورسیاح محمد اقبال گھانگلہ نے ساتھیوں سمیت سفر کاآغاز کیا۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے فون پربات چیت کرتے ہوئے اقبال گھانگلہ نے بتایا کہ ان کے آٹھ ساتھی چارجیپوں پرسوارہیں جبکہ وہ موٹرسائیکل پر 280کلومیٹر کاسفر طے کرکے ڈی آئی خان پہنچے ہیں جہاں وہ آزادی ریلی کے شرکاء سے جاملے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ آزادی ریلی جس کو نیشنل ریلی کا نام سے بھی پکاراجارہاہے ،میں ملک بھر سے موٹرسائیکلسٹ ،کاروں اورجیپوں پر کھلاڑی سوارہیں،آج وہ گومل ڈیم کیلئے سفر کا آغاز کریں گے۔31اکتوبر کو گوادر پہنچ کر یہ ریلی اختتام پذیرہوجائے گی۔