پیپلز پارٹی وتحریک انصاف جتنا مرضی زور لگا لیں ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے،7ملک منصورافسر

منگل 24 اکتوبر 2017 22:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈراولپنڈی وارڈ7ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف جتنا مرضی زور لگا لیں وہ نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کو عوام کے دلوں سے نکال نہیں سکتے ․ پاکستان کے باشعور عوام پیپلز پارٹی کا بدترین دور دیکھ چکے ہیں جس دوران سوائے کرپشن کے کچھ نہیں کیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال کرکے ملک بھر میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا دیا ہے ․ منگل کو وہ اپنے آفس برفخانہ چوک میں مسلم لیگ ن کے ورکروں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام عملی خدمت اور محض کھوکھلے نعروں کی سیاست کے درمیان فرق کو اچھی طرح جان چکے ہیں اور یہ بھی جان چکے ہیں کہ کون عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے کھوکھلے نعرے لگا رہا ہے ․ پی پی پی اور تحریک انصاف اس وقت اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہی ہیں مگر ان کو اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی کیونکہ ن لیگ نے عوام کی خدمت کی ہے اور ڈیلیور کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :