چند روز میں ڈیفنس روڈ نالہ تعمیر ہوجائیگا جس سے یہاں کے مکینوں کو مشکلات سے نجات مل جائیگی،ملک اظہرنعیم

منگل 24 اکتوبر 2017 22:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ ڈیفنس روڈ نالے کی تعمیر عوامی مطالبے کو پورا کرتے ہوئے شروع کرادی ہے،نالہ بند ہونیکی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلا ت کاسامنا کرنا پڑتا تھا انشاء اللہ چند روز میں نالہ تعمیر ہوجائیگا جس سے یہاں کے مکینوں کو اورراہگیروں کو مشکلات سے نجات مل جائیگی۔

وہ منگل کو ڈیفنس روڈ پر نالے کی تعمیر کے کام کا معائنہ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک نصراللہ ودیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،ملک اظہرنعیم نے کہا کہ وارڈ10کے عوام کے مسائل حل کرنا میری اولین ذمہ داری ہے جو بھی مسئلہ میرے علم میں آتا ہے اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ ڈیفنس روڈ کے نالے کی بندش سے یہاں سے گزرنا محال ہوگیا تھا گندہ پانی ہروقت سڑک پر بہتا رہتا تھا ہرطرف بدبو پھیلی رہتی تھی جس کی وجہ وعوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا تھا اب اس نالے کی تعمیر کاکام شروع کرادیا ہے جلد ہی نالہ پختہ ہوجانے سے یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔