Live Updates

مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کے ذاتی تعلقات ہیں ، ملاقات ضرور ہوئی ہے تاہم تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوا، ارباب غلام رحیم

تحریک انصاف پی پی کے خلاف بننے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ میں شامل ہو سکتی ہے یہاں مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کی سیاسی حریف نہیں ہے

منگل 24 اکتوبر 2017 21:40

مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کے ذاتی تعلقات ہیں ، ملاقات ضرور ہوئی ہے ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعلی سندھ اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کے ذاتی تعلقات ہیں ان سے ملاقات ضرور ہوئی ہے لیکن وہ مسلم لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی ہیں تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے، تحریک انصاف پی پی کے خلاف بننے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ میں شامل ہو سکتی ہے یہاں مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کی سیاسی حریف نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے خصوصی گفتگو کرتے ہوے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہ محمود قریشی سے ہمارے تعلقات ہیں ہمارے کہنے پر ہی انہوں نے تھرپارکر سے عام انتخابات میں حصہ لیاتھا ہمارا ان سے ذاتی تعلق ہے اب بھی ان سے ملاقات ضرور ہوء ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں بس پی ٹی آء میں شامل ہو گیا ہوں یہ جو حلیم عادل ٹائپ لوگ ہیں یہ شوشے چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ وہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ آیا تھا اسی نے اپنی تصویر کے ساتھ شوشا چھوڑ دیا کہ ارباب رحیم پی ٹی آء میں شامل ہو رہے ہیں تا کہ اپنے نمبر بنا سکے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی تک میں مسلم لیگ ن میں ہی ہوں ہم جی ڈی اے میں ہیں اور میں سمجھتا ہوں پی ٹی آء کو بھی سندھ میں جی ڈی اے میں آنا پڑے گا، مسلم لیگ ن تو پی ٹی آء کی بڑی سیاسی حریف ہے تو کیا اس کی موجودگی میں جی ڈی اے میں پی ٹی آء کو آنے پر کوء اعتراض نہیں ہو گا،حریف تو ہیں مگر میاں نوازشریف نکل گئے چوہدری نثار اور بھی کئی افراد اب نہیں ہیں بہرحال ہم ذاتی حیثیت میں جی ڈی اے میں ہیں ،ہر صوبے کے اپنے حالات ہیں سندھ میں سب مل کر بیٹھیں گے یہاں تو پی ٹی آء کی حریف پیپلزپارٹی ہے مسلم لیگ ن نہیں ہے، ارباب غلام رحیم نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے افراد تو عمران خان کے خلاف نہیں ہیں ہم تو سمجھتے ہیں عمران اچھا آدمی ہے اچھا کام کر رہا ہے، ارباب غلام رحیم نے کہا کہ 2013 سے پہلے جو الائنس بنا تھا اس میں وہ کچھ اور تھا اس میں وہ شامل نہیں تھے اس گرینڈ الائنس میں یہ فرق ہے کہ اس میں اب امتیاز شیخ نہیں ہے، گذشتہ عام انتخابات اور جی ڈی اے کی آئندہ عام ابتخابات میں کارکردگی کے بارے میں سوال پر سابق وزیر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 2013 میں تو باہر سے سپر پاور بھی فیصلے کر رہی تھی کہ کس کو کیا دینا ہے کچھ مصلحتیں بھی رہی ہوں گی کہ اتحاد کمزور رہا ہو گا اب ایسا نہیں ہو گا، سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو پونے چھ ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں نیب کی طرف سے گرفتاری کو پی پی کے سیاسی انتقام قرار دینے کے بارے میں ارباب غلام رحیم نے کہا کہ سندھ میں تو خود پی پی کی حکومت ہے مسلم لیگ ن ان سے کیسیسیاسی انتقام لے رہی ہے میاں نوازشریف اور ہمارے جو دیگر لوگ پکڑے جا رہے ہیں ان کے خلاف کاروائیاں ہو رہی ہیں، میاں صاحب ،ان کے داماد ٹانگے جا رہے ہیں تو کیا یہ پی پی کرا رہی ہے، جی ڈی اے کی طرف سے سندھ میں پی پی حکومت پر بدترین بدعنوانی لوٹ مار قبضوں کے الزامات پر عوامی ردعمل کیسا ہے اس سوال پر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ سندھ کے عوام کے مزاج کا آپ کو اندازہ ہے جیسے عوام ہوں گے ویسے ہی ان پر حکمران آئیں گے، دیکھیں آگے چل کر کیا ہوتا ہے لیکن ابھی موسم کچھ ٹھنڈا ہے، الائنس کب موسم میں گرمی پیدا کرے گا اس پر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ عذاب دو قسم کے ہوتے ہیں ایک ٹھنڈ کا اور دوسرا گرمی کا، زیادہ گرمی بھی اچھی نہیں ہوتی مگر ضرور گرمی بھی ہو گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات