وزیراعلیٰ پنجاب کا سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) حامد مرزا کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 24 اکتوبر 2017 21:10

لاہور۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) حامد مرزا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔