نوازشریف کااحتساب عدالت میں مئوقف نہ سنا گیا تواحتجاج کریں گے،زعیم قادری

نوازشریف 26 اکتوبرکو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے،نوازشریف نےاپنی والدہ اوربیٹوں کے ہمراہ عمرہ اداکیا،کل وطن واپس آئیں گے،ن لیگی رہنماء کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 اکتوبر 2017 18:50

نوازشریف کااحتساب عدالت میں مئوقف نہ سنا گیا تواحتجاج کریں گے،زعیم ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اکتوبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ نوازشریف 26 اکتوبرکواحتساب عدالت میں پیش ہوں گے،نوازشریف کامئوقف نہ سنا گیا تواحتجاج کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنماء اور صوبائی وزیرزعیم حسین قادری نے واضح کیاہے کہ نوازشریف سعودی عرب سے کل وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظمنوازشریف 26اکتوبرکواحتساب عدالت میں پیش ہوں گے،نوازشریف کامئوقف نہ سناگیاتواحتجاج کریں گے۔یادرہے سابق وزیراعظم نوازشریف گزشتہ روزلندن سے سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے شاہی خاندان ، جدہ میں اپنی والدہ سے ملاقات کی۔نوازشریف نے اپنی والدہ اور بیٹوں کے ہمراہ عمرہ بھی اداکیا۔دوسری جانب افواہیں گردش کررہی ہیں کہ نوازشریف نے وطن واپسی کاارادہ فی الحال مئوخرکردیا ہے۔جس کے باعث وہ سعودی عرب سے لندن واپس چلے گئے ہیں ۔