عوام کی بلا امتیاز خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں ،میر عبدالکریم نوشیروانی

ہمیشہ لوگوں کے دکھ درد میں ساتھ رہتا ہوں،علاقے میں ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھا دیا ہے ،رکن بلوچستان اسمبلی

منگل 24 اکتوبر 2017 17:21

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ عوام کی بلا امتیاز خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں ہمیشہ لوگوں کے دکھ درد میں ساتھ رہتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران کلی پڈین محمد حسنی میں میر عبدالعزیز محمد حسنی کی سربراہی میں خدا بخش محمد حسنی ،نذر محمدمحمدحسنی،عبدالصمد محمد حسنی،حاجی لعل محمد محمد حسنی برادری سمیت مسلم لیگ ق خاران پینل میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ممبر حاجی نور احمد ملازئی ،حاجی محمد آساء تگاپی ،شہزادہ محی الدین کبدانی ،سید غلام شاہ جیلانی،سردار عبدالغنی عسیٰ زئی،مولوی اللہ دادودیگر موجود تھے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کلی پڈین کیلئے واٹر سپلائی اسکیم دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی لیڈرہمیشہ اپنے عوام کی درمیان اور دکھ درد میں دن رات ساتھ رہتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا سب کچھ عوام کیلئے وقف کیا ہے لوگوں کی خدمت کرکے سکون حاصل کرتا ہوں میں اور میر شعیب نوشیروانی نے ہمیشہ عملی طورپر اپنے عوام کی خدمت کی ہے اور ہمیشہ اپنے عوام کے دکھ درد اور غمی خوشی میں ساتھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے میں ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھا دیا ہے ضلع کے ہر کلی اور دیہات میں سٹرک ،بجلی سمیت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر سپلائی اسکیمات دیئے ہیں عوامی خدمت کی بدولت ہر الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ باقی پارٹیوں کے نمائندے اور امیدوار صرف الیکشن کے موقع پر عوام کا ہمدرد بنتے ہیں جبکہ ہم دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور علاقے کے ترقی میں میری اولین ترجیح ہے بحیثیت ایم پی اے میرے جو وسائل اور فنڈز ہیں عوام اور علاقے میں بلا امتیاز اجتماعی کام کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :