نشہ آورادویات،نوجوانوں کی رگوں میں زہراترنےلگا،ڈرگ انسپکٹر حصہ دار،نوٹس لینےکامطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 اکتوبر 2017 17:21

چونیاں(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔24 اکتوبر2017ء ) : الہ آباد اور گردونواح میں نشہ آورادویات کا مکروہ دھند ہ زور پکڑ گیا ،نوجوان نسل کی رگوں میں زہر اترنے لگا ،سٹورز اور کلینک مالکان کی چاندی ،ڈرگ انسپکٹر اور دیگر عملہ برابر کا حصہ دار ، نشہ کے عادی افراد کی تعداد روزبروز بڑھنے لگی ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الہ آباد،تلونڈی ،شامکوٹ نو،کوٹ سلیم حیدر،گہلن ہٹھاڑ،ارزانی پورودیگردیہاتوں میں سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی کلینک اور میڈیکل سٹور ز پرنشہ آور شربت ،ٹیکوں کی فروخت ڈھڑلے سے جاری، عطائی اور میڈیکل سٹور ز مالکان دونوں ہاتھوں سے سادہ لوح مریضوں کو لوٹنے کے ساتھ انکی قیمتی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں ڈرگ انسپکٹراور دیگر بالا حکام خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ڈرگ انسپکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے میڈیکل سٹورزپر نشہ آور شربت اور انجکشن فروخت کیے جارہے ہیں لمحہ فکریہ ہے کہ درجنوں کے تعداد میں میڈیکل سٹوروں پرنشہ آور ادویات جن شربت،آنجکشن اور ٹیبلٹ کھلے عام فروخت ہو رہی ہے جس سے نشہ کے عادی افراد کی تعداد روزبروز بڑھنے لگی ڈرگ رولز میں نشہ آور اور ممنوعہ میڈیسن فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے، سیاسی و سماجی حلقوں کے راہنماؤں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ڈرگ آنسپکٹراور محکمہ ہیلتھ چونیاں کے افسران نے میڈیکل سٹورز مالکان کو مبینہ طورپرکھلی چھٹی دے رکھی ہے جس سے نشہ آور ادویات کیخلاف مہم اپنے منتقی انجام کو نہیں پہنچ پا رہی ہے، الہ آباد کے عوامی سماجی حلقوں کے رہنماؤں ملک ذولفقار احمد ،چوہدری عرفان،حاجی صفدر خاں،ملک شفیق احمد ،سیف ڈوگر،احسان الٰہی تہاڑیہ و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اورڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تاکہ کہ نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت سے بچایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :