بلدیہ ٹائون میں سرچ آپریشن ، 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

منگل 24 اکتوبر 2017 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) بلدیہ ٹائون میں سرچ آپریشن کے دوران 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹائون کے علاقے سعید آباد گلشن مزدور میں پولیس کی بھاری نفری نے پیر اور منگل کی درمیانی شب سرچ آپریشن کیا، اس موقع پر تمام داخلی وخارجی راستے سیل کردئیے گئے، پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اس کارروائی میں 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے، اورنگی ٹائون اور مبینہ ٹائون پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور تین موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔