کیسکو کا اعلامیہ

منگل 24 اکتوبر 2017 16:50

کوئٹہ ۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان کے مطابق منگل 24اکتوبرکی صبح نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کرکے تمپ اورتربت کے درمیان 132KVٹرانسمیشن لائن کے تین ٹاوروں کے ڈسک انسولیٹرز کواُڑدائیے جس کے نتیجہ میں مکران کے تینوں اضلاع تربت، گوادراورپنجگورکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

تاہم کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم آپریشن (GSO)نے ہنگامی بنیادوںپرمتاثرہ ٹاوروںکے ڈسک انسولیٹرز کے مرمتی کام کاآغازکردیااوراُسی روز ساڑھی11بجے دن تک کام مکمل کرکے متاثرہ اضلاع کی بجلی بحال کردی۔