صحت تعلیم اور امن امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی

منگل 24 اکتوبر 2017 16:50

مستونگ ۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ صحت تعلیم اور امن امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، صوبائی حکومت کے خصوصی توجہ مرکوز کرنے سے عوام کو بہتر سہولیات میسر آرہی ہیں، عوام کی فلاح وبہبود کے لئے مخلوط حکومت میں شامل تمام جماعتیں ہمہ تن کوشاں ہے۔ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

مستونگ کے عوام کو صحت کی بہتر سہولت کی فراہمی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو فعال بنانے میں ایم ایس اور ڈپٹی کمشنر کی کردار قابل تحسین ہے جھنوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو سٹریم لائن کر کے عوام کی علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مزید سرجن و فزیشن کی تعیناتی کے لیئے بھی اقدامات اٹھائینگے تاکہ یہاں کے عوام کو بروقت اور مفت علاج معالجے کی سہولیات میسر ہو ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی لیبر روم آپریشن تھیٹر ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ او پی ڈی میڈیسن اسٹورز اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا اس دوران ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ساجدہ مینگل نے انھیں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ صلاح الدین نورزئی کی تعاون سے ہسپتال کو مکمل فعال کردیا پہلے چند ڈاکٹرز تھے جس سے عوام کو علاج معالجے کے حوالے سے شدید دشواریوں کا سامنا تھا مگر اب 20 ڈاکٹرز شیڈول کے مطابق ہمہ وقت ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں آپریشن تھیٹر گائنی سینٹر تھلسمیاں اور نیوٹریشن کے سینٹرز مکمل فعال کردیا جبکہ ہسپتال میں روزانہ 700 کے قریب اوپی ڈی اور ماہانہ 50 سے زائد ڈیلیوری کیسز ہوتی ہیں اسکے علاوہ تین تین ڈاکٹرز کی 24 گھنٹے میں شفٹ وائز آٹھ آٹھ گھنٹے ایمرجنسی ڈیوٹی دے رہے ہیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں کسی کو کوئی مشکلات پیش نہ آسکیں ،انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع مستونگ میں تھلسمیاں کے 40 مریض سینٹر میں رجسٹرڈ ہے جن کو انکی شیڈول کے مطابق خون مفت سپلائی کی جارہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایم این اے فنڈز سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو شمسی توانائی سے منسلک کیا گیا اب اس اسکیم پر تیزی سے کام جاری ہے عنقریب ڈی ایچ کیو ہسپتال شمسی توانائی سے منسلک ہونے پر 24 گھنٹے بجلی کی سہولیات میسر ہونگے اور پہلی مرتبہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تھلسمیاں اور نیوٹریشن کے سینٹرز کی قیام عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :