سسٹم لمیٹڈ اور مائیکرو سافٹ کے مابین خصوصی گول میز کانفرنس

منگل 24 اکتوبر 2017 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) معروف ٹیکنالوجی کمپنی سسٹم لمیٹڈ نے مائیکرو سافٹ کے ساتھ آج ایک خصوصی گول میز کانفرنس کی میزبانی کی۔ کراچی میں میریٹ ہوٹل کے گورنر روم میں منعقدہ ’’ڈیٹا سینٹر آپٹمائزیشن‘‘ کے عنوان سے کانفرنس میں معروف سی آئی اوز اور سی ٹی اوز نے شرکت کی۔ گول میز مباحثے میں مائیکرو سافٹ ایزوور Azure پر ڈیزاسٹر ریکوری، ڈیٹا پروٹیکشن اور ہائی برڈ کلائوڈ سٹوریج کے ذریعے ڈیٹا سینٹر کی آپٹمائزیشن کیلئے بہترین تجربہ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

شرکاء نے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو بڑھانے اور اس کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ موثر ڈیٹا سینٹر کی جدت پر مبنی نتائج کو مائیکرو سافٹ کے ساتھ ون میڈیا سرکولیشن میں تعاون کے لئے ایک جامع وائٹ پیپر میں شائع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سسٹم لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف پیر نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں مائیکرو سافٹ کے ساتھ علمی شراکت داری پر بہت خوشی ہے۔ صنعت کے مایہ ناز اداروں کے ٹیکنالوجی ماہرین کی شراکت کے ساتھ مجھے امید ہے کہ قیمتی خیالات اور رائے کا تبادلہ ہوگا۔ زیادہ تر ڈیٹا بیس کے آپریشنز اور انفراسٹرکچر کے تمام پہلوئوں کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تعاون کے ذریعے مجھے امید ہے کہ یہ ایونٹ ملک بھر میں پائیدار ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دے گا۔