ریسکیو انسٹرکٹرز نے آئرلینڈ فیکلٹی ممبر ز سے کسی حادثے کی صورت میں فوری دیکھ بھال کی مہارتوں کی تربیت حاصل کی

منگل 24 اکتوبر 2017 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء)ریسکیو انسٹرکٹرز نے کسی حادثے کی صورت میں فوری دیکھ بھال کی مہارتوں کی تربیت ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ، لاہور میں تربیت حاصل کی۔ ٹریننگ کا انعقاد پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) نے انسٹیوٹ آف لرننگ ایمرجنسی میڈیسن، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور یونیورسٹی آف ڈبلن ، آئرلینڈکے باہمی اشتراق سے کیا۔

ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈبلن یونیورسٹی کے ساتھ قریبی کورڈینیشن سے پاکستان میں پری ہسپتال ایمرجنسی کیئر کی استعداد کا ر کو بڑھانے میں ایک ساتھ کام کر رہی ہیں۔ یونیورسٹی آف ڈبلن پروفیسر گیرڈ برے ، اس تربیتی کورس کے کوارڈینیٹر تھے۔ تربیتی کورس میں مریض کا ابتدائی تعین، سانس کی بہالی میں مہارت، ابتدائی طبی امداد، ٹریفک حادثہ کے متاثرین کو ریسکیو کرنا اور کسی بھی حادثہ میں پھنسے ہوئے مریض کاہیلمٹ اتارکر اسے ریسکیو کرنا شامل تھا۔

(جاری ہے)

کورس کے شرکاء میں ایمرجنسی سروسز اکیدمی کے انسٹرکٹرز اویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فیکلٹی ممبرزنے شمولیت اختیار کی۔ پاکستان اور آئرلینڈ ڈزسٹر ریلیف کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر آر۔ کے شہزاد اور بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے کورس کے شرکاء سے خطاب کیا اور ایمرجنسی سروسز کی معیاری تربیت پر زور دیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے کامیاب ہونے والے کورس کے شرکاء انسٹرکٹر ز کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کورسز اضلاع کی آپریشنل ضروریات کو دیکھتے ہوئے وقتاًً فوقتاًً منعقد کرائے جاتے ہیں جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید خطوط پر استوار پیشہ ورانہ تربیت ریسکیو 1122کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے جس کا مظاہرہ ہمیں ایمرجنسی آپریشنز کی صورت میں نظر آتا ہے۔