پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے فور ضمنی الیکشن (کل )ہوگا

این اے فور میں کل ووٹرز کی تعداد تین لاکھ ستانوے ہزار نو سو چار ہے دو لاکھ پینتیس ہزار ایک سو چونسٹھ مرد اور ایک لاکھ باسٹھ ہزار سات سوچالیس خواتین ووٹرزہیں ،ْرپورٹ

منگل 24 اکتوبر 2017 16:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے فور ضمنی الیکشن26اکتوبر کوہوگا،تین لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔حلقہ این اے فور ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم کا آخری دن تھا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کوچوبیس اکتوبر رات بارہ بجے تک انتخابی مہم ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا بھی کہا گیا ہے ،حلقہ این اے فور میں کل ووٹرز کی تعداد تین لاکھ ستانوے ہزار نو سو چار ہے ،جس میں دو لاکھ پینتیس ہزار ایک سو چونسٹھ مرد اور ایک لاکھ باسٹھ ہزار سات سوچالیس خواتین ووٹرزہیں ۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے فور کے ضمنی انتخابات کے لیے کل دو سو انہتر پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جس میں ایک سو سینتالیس مردوں،ایک سو گیارہ خواتین اورگیارہ مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابات کے لیے آٹھ سو سینتیس پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میںچار سو بانوے میل اور تین سو پینتالیس خواتین پولنگ بوتھ شامل ہیں،آٹھ سو سینتیس اسسٹنٹ پرائیذائیڈنگ اور اتنے ہی پولنگ افیسر ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے،پانچ ہزار سیکورٹی اہلکار بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے ،حلقے میں الیکشن چھبیس اکتوبر کو ہوگا