پشاور ٹریفک پولیس نے بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبے کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا

جی ٹی روڈ کو بند نہیں کیا جائے گا،وی آئی پی موومنٹ کے دوران بھی روڈ کھلے رہیں گے،ایس ایس پی ٹریفک

منگل 24 اکتوبر 2017 16:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) پشاور ٹریفک پولیس نے بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبے کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا۔جی ٹی روڈ کو بند نہیں کیا جائے گا،وی آئی پی موومنٹ کے دوران بھی روڈ کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

پشاور ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ کے دوران ایس ایس پی ٹریفک یاسرآفریدی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے کے دوران جی ٹی روڈ بند نہیں ہوگا،ہرمقام کے لیے متبادل راستے دیے جائیں گے،منصوبے پر زیادہ کنسٹرکشن کا کام رات کو کیا جائے گا،پیدل چلنے والوں کے لیے پل نہیں ہٹائے جا رہے ہیں،ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے لیے کام مرحلہ وار کیا جا رہا ہے،وی آئی پیزمومنٹ کے لیے روڈنہیں بند کیے جائیں گے،ہیوی گاڑیاں جمرود سے باڑہ روڈ پر آئیں گی،پشاور بس ٹرمینلز کو بھی متبادل راستے فراہم کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :