وزیر ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین 13ویں بین الصوبائی گروپ کانفرنس میں شرکت کیلئے پشاور پہنچ گئیں

منگل 24 اکتوبر 2017 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین 13ویں بین الصوبائی گروپ کانفرنس میں شرکت کے لئے پشاور پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے بتایا کہ دو روزہ کانفرنس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سنیٹرز، اراکین اسمبلی، سیکرٹریز، قومی و صوبائی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسنز، یو این وویمن اور دیگر تنظیموں کے نمائندگان شرکت کررہے ہیں- صوبائی وزیر نے بتایا کہ دو روزہ کانفرنس میں وویمن ایمپاورمنٹ ، صنفی امتیاز کے خاتمے ، صوبائی کاکس، قانون سازی پالیسیوں اور درپیش چیلنجز سمیت مختلف موضوعات کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :