نوازشریف کی قیادت میں پارٹی متحد ہے‘ جمہوری حکومت مدت پوری کریگی‘پرویز ملک

مخالفین کی سیاست نوازشریف کے گرد ہی گھومتی ہے وہ سیاست کا محور پہلے بھی تھے اب بھی ہیں‘ وفاقی وزیر تجارت غریب عوام کے فلاحی منصوبوںکی مخالفت کرنیوالے نیازی خان کا منشور ہی ملک میں انتشار پھیلاناہے‘خواجہ عمران نذیر

منگل 24 اکتوبر 2017 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور متحد رہے گی‘ جمہوری حکومت مدت پوری کرے گی‘ پاکستان مسلم لیگ ن پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہیں‘ اداروں کا احترام جتنا ن لیگ کرتی ہے کوئی اور نہیں کرتا ‘ میاںنوازشریف کی قیادت میں ساری پارٹی متحد ہے۔

الزامات کا سلسلہ سارا دن اور رات جاری رہتا ہے لیکن مخالفین کی سیاست نوازشریف کے گرد ہی گھومتی ہے اور وہ سیاست کا محور پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں، 2018ء کے عام انتخابات میں ترقی کی مخالف سیاسی پارٹیوں کو عبرتناک شکست ہوگی، کوئی دھرنوں کے ذریعے ملکی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بننے کی کوشش کرتا رہا اور کسی نے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے کے لئے الزامات کا سہارا لینا شروع کردیا ہے، عوام ان کو سمجھ چکے ہیں اور بہت جلد ان کا سیاسی دیوالیہ ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال خان ،ڈسٹرکٹ ممبرز نسیم بانو،سمیراامجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو بدنام کرنے والے اور پارلیمنٹ کوچوروں اور لٹیروں کی ا ّماجگاہ کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ اگر عمران خان کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے تو پاکستان مسلم لیگ کیا کر سکتی ہے، منفی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیاہے بچی کھچی سیاست 2018کے عام انتخابات میں ختم ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :