صفدر جنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کے پیر کے انگوٹھے کو استعمال کرتے ہوئے ہاتھوں کی انگلیاں پیدا کر دیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اکتوبر 2017 16:38

صفدر جنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کے پیر کے انگوٹھے کو استعمال کرتے ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24اکتوبر 2017ء ):صفدر جنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کے پیر کے انگوٹھے کو استعمال کرتے ہوئے ہاتھوں کی انگلیاں پیدا کر دیں۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکا تین سال پہلے بجلی کے جھٹکے لگنے کے باعث جھلس گیا تھا ۔متعدد آپریشن کرنے سے بچے کی زندگی تو بچا لی گئی مگر اس کے بہت سے اعضاء اس حادثے میں ضائع ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جن میں اس بچے کے دونوں ہاتھ بھی شامل تھے ۔

ہاتھ اسقدر ناکارہ ہوچکے تھے کہ بچے کوئی بھی چیز پکڑنے سے قاصر تھا ۔آخر کار بچے کے پاؤں کے انگوٹھے کو استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر بچے کی ہاتھ کی انگلیاں تخلیق کرنے میں کامیاب ہو گئے۔بچے کے والد بادل سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے ایسا کر کے اس کے بچے کو نئی زندگی دی ہے اور وہ اس بات پر بے حد خوش ہے۔
صفدر جنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کے پیر کے انگوٹھے کو استعمال کرتے ..