معروف موبائل کمپنی سام سنگ نے دوران پرواز 200 مسافروں میں سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 بانٹ دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اکتوبر 2017 16:12

معروف موبائل کمپنی سام سنگ نے دوران پرواز 200 مسافروں میں سام سنگ گلیکسی ..
سپین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اکتوبر 2017ء) : معروف موبائل کمپنی سام سنگ کے ماڈل گلیکسی نوٹ 7 سے متعلق بہت سی شکایات موصول ہوئیں جس پر صارفین نے کمپنی کا یہ ماڈل خریدنے سے گریز کیا۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹری میں آگ لگ جانے کی وجہ سے اس فون کا استعمال دوران پرواز بھی ممنوع قرار دے دیا گیا تاہم اب حال ہی میں سسام سنگ کی جانب سے گلیکسی نوٹ 8 لانچ کیا گیا ہے۔

سام سنگ کمپنی نے سپین کی ایک فلائٹ میں موجود 200 مسافروں کو سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 بانٹ دئے ۔ کمپنی کی جانب سے یہ اقدام صارفین کو یہ بتانے کے لیے کیا گیا کہ اس نئے ماڈل کو دوران پرواز استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ کہ اس نئے ماڈل میں گلیکسی نوٹ 7جیسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کمپنی کے کچھ افراد کا کہنا تھا کہ دوران پرواز سام سنگ گلیکسی 8 کو استعمال کرنا ایک چاکلیٹ بار لے جانے جتنا آسان ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے مفت فون حاصل کرنے پر پرواز میں موجود مسافروں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ کیونکہ مسافروں کو اس بات کا قطعی طور پر اندازہ نہیں تھا کہ انہیں اس پرواز میں ڈبہ پیک سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 بطور تحفہ دیا جائے گا، جس کی سپین میں قیمت 1000 ڈالر ہے۔ ان ڈبوں پر ہسپانوی زبان میں لکھا تھا کہ '' ایک سال قبل ہم نے آپ سے یہ موبائل فون بند کرنے کی درخواست کی تھی ، آج ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں''۔

متعلقہ عنوان :