زیڈ اے نظام اسپورٹس فیسٹیول میں شوٹنگ بال میچ آج کھیلا جائیگا

منگل 24 اکتوبر 2017 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسپورٹس کے زیر اہتمام شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری "زیڈ اے نظامی اسپورٹس فیسٹیول "کے حوالے سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد جاری ہے ۔اس حوالے سے "زیڈ اے نظامی اسپورٹس فیسٹیول شوٹنگ بال نمائشی میچ آج( بدھ) شام 4بجے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی کراچی میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

جس میں کراچی ہیروز شوٹنگ بال الیون اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی شوٹنگ بال ٹیم کے مابین مقابلہ ہوگا جس میں شوٹنگ بال کے ملک کے ممتاز کھلاڑی سید ظفر علی شاہ،احسان شاہ ،سلیمان میرانی ،محمد علی شاہ ،مختار علی ،صدام یوسف ،وسیم عباس ،اظہر میمن ،ملک ناصر اور دیگر حصہ لیں گے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر سید خرم عارف ہونگے جبکہ اس موقع پر کھیلوں سے وابستہ ممتاز و معروف شخصیات بھی شرکت کرینگے ۔